مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز کی صوبہ صلاح الدین اور صوبہ الانبار میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے عراقی فورسز نے تکریت کا 50 فیصد علاقہ داعش دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے اس کارروائی میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔
عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ہزاروں رضا کار دستے تکریت کی جانب بڑھ رہے ہیں اور عراقی فورسز نے تکریت کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا پۃہ عزم کررکھا ہے۔عراقی فوج کے ترجمان الاسدی کا کہنا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے مرکز تکریت کو داعش کے قبضہ سے مکمل طور پر ازاد کرالیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں داعش کا خاتمہ عراقی فورسز کی ترجیحات میں شامل ہے۔