مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں برف کے تودے گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک 29 زخمی جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئےہیں۔خراب موسم کی وجہ سے امدای کاموں میں دشواری کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔افغانستان کے صوبے پنجشیرکے قائم مقام گورنر عبدالرحمان کبیری کے مطابق علاقے میں شدید برف باری کے بعد برفانی تودے گرنے سے 100سے زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں اور اب تک 95لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ دو دن سے جاری برف باری کے باعث علاقے کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بامیان ،بدغیس،ننگرہار اور لغمان صوبوں میں بھی برفانی تودے گرنے کے حادثات میں 11افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ حکام کے مطابق برف باری مزید دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 فروری 2015 - 23:07
مہر نیوز/25 فروری/ 2015 ء : افغانستان میں برف کے تودے گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک 29 زخمی جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئےہیں۔