مہر نیوز/21 فروری/ 2015 ء : امریکہ کے نئے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر غیراعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نئے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر غیراعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع افغان صدراشرف غنی  سمیت دیگر رہنماؤں اور امریکی فوجی افسران سے ملاقاتیں کریں گے،نئے امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے اسی ہفتے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، جس کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر وہ کابل پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی،دیگر افغان رہنماؤں اور افغانستا ن میں امریکی فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے،جن میں افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔