مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے ملک میں خواتین نیوز اینکروں کے لباس کے لئے ضابطہ اخلاق کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنا حسن و خوبصورتی ظاہر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شوریٰ کونسل نے میڈیا میں کام کرنےوالی خواتین کے لباس سے متعلق ضابطے کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق سعودی عرب میں کام کرنے والی تمام خواتین میڈیا ورکروں پر ہوگا جس کے تحت خواتین کو مناسب لباس پہننا ہوگا جب کہ شوریٰ نے اس بات کی بھی ہدایت کی ہے کہ وہ دوران ڈیوٹی ایسا لباس پہنیں جو شائستہ بھی ہو اور اس سے خوبصورتی کا اظہار نہ ہوتا ہو۔ شوریٰ کی ایک خاتون رکن لطیفہ الشعلان نے خواتین ٹی وی اینکروں کے لباس کے حوالے سے جاری ہونے والی ہدایات پرتعجب اور حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس سے کہیں زیادہ اہمیت کے حامل ایشوز ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے میڈیا میں داعش کی سرگرمیوں اور ان سے لاحق خطرات سے نمٹنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو سعودی عرب کا کردار ایک اعتدال پسند سیاسی قوت کے طور پر اجاگر کرنا ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 20 فروری 2015 - 14:41
مہر نیوز/20 فروری/ 2015 ء :سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے ملک میں خواتین نیوز اینکروں کے لباس کے لئے ضابطہ اخلاق کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنا حسن و خوبصورتی ظاہر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔