مہر نیوز/18 فروری/ 2015 ء : رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے مشرقی آذربائیجان کے عوام کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی درحقیقت عداوت اور دشمنی انقلاب اسلامی کے ساتھ ہے اور دشمنی کا یہ سلسلہ جاری رہےگا، اندرونی وسائل سے بھر پور استفادہ کے ذریعہ پابندیوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مشرقی آذربائیجان کے عوام کے بعض طبقات نے آج صبح حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مشرقی آذربائیجان کے عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: دشمن کی درحقیقت عداوت اور دشمنی انقلاب اسلامی کے ساتھ ہے اور دشمنی کا یہ سلسلہ جاری رہےگا، اندرونی وسائل سے بھر پور استفادہ کے ذریعہ دشمن کی پابندیوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہم دشمن کی پابندیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور دشمن کی اس سازش کو ناکام بنا سکتے ہیں ، دشمن پابندیوں کو حربے کے طور پر استعمال کررہا ہے اگر ایٹمی معاملہ حل بھی ہوجائے تب بھی وہ پابندیاں ختم نہیں کریں گے کیونکہ ان کی دشمنی انقلاب سے ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: تیل پر بجٹ کا انحصار ختم ہونا چاہیے اور اندرونی پیدوار سے استفادہ کرنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ نے ایک طرف داعش کے خلاف اتحاد تشکیل دیا ہے اور دوسری طرف امریکہ داعش کو ہتھیار فراہم کررہا ہے جس کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ امریکہ ناقابل اعتماد ہے اور اس کی پالیسیوں میں تضاد واضح اور نمایاں ہے ۔ امریکہ قابل اعتماد نہیں ہے۔