مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام اور دیگر ممالک میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کے درندوں نے 45 عراقی شہریوں کو زندہ جلادیا ہے۔عراقی پولیس کے مطابق مغربی عراق کے قصبے البغدادی میں سلفی وہابی دہشت گرد اور درندہ صفت تنظیم داعش نے 45 افراد کو زندہ جلا دیا تاہم جلنے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ تمام افراد میں سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائش گاہیں اب بھی دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں۔ داعش دہشت گرد اس سے قبل اردن کے پائلٹ کو زندہ جلا چکے ہیں جبکہ چند روز قبل لیبیا میں داعش دہشت گردوں نے 21 مصری عیسائیوں کو زندہ جلا دیا ، جس پر مصری جنگی جہازوں نے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر لیبیا کے اندر بمباری کی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے سلفی وہابی ملا اس سے قبل داعش دہشت گردوں کے حق جہادی اور فسادی فتوے صادر کرتے رہے ہیں۔ داعش دہشت گردوں کو مغرب نواز عرب ممالک کی بھو پور حمایت حاصل ہے مغرب نواز عرب مالک کی خواہش ہے کہ داعش دہشت گرد عراق و شام ، افغانستان و پاکستان اور دیگر ممالک میں کارروائیاں کریں لیکن ان کا رخ سعودی عرب اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کی طرف نہیں ہونا چاہیے یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کی طرف سے داعش دہشت گردوں کو بے پناہ امداد مل رہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 فروری 2015 - 11:38
مہر نیوز/18 فروری/ 2015 ء : عراق اور شام اور دیگر ممالک میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کے درندوں نے البغدادی میں 45 عراقی شہریوں کو زندہ جلادیا ہے۔