مہر نیوز/15 فروری/ 2015 ء : بیلجیئم میں سنگدل ماں نے شوہر سے جھگڑے کے نتیجے میں 3 بچیوں کو کمرے میں بند کرکے زندہ جلا کر ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم میں سنگدل ماں نے شوہر سے جھگڑے کے نتیجے میں 3 بچیوں کو کمرے میں بند کرکے زندہ جلا کر ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بیلجیئم کے قصبہ لینیک میں خاتون کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی اور اس کے شوہر نے بچوں کی تحویل کے لئے عدالتی چارہ جوئی شروع کردی تھی۔ عورت نے غصے میں آکر اپنی 4،2 اور6 سال کی بچیوں کو کمرے میں بند کرکے آگ لگادی جبکہ اس کی 9 سالہ بڑی بچی اسکول میں ہونے کی وجہ سے بچ گئی، سنگدل عورت نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اپنے شوہر کو فون کرکے بچیوں کے ساتھ کئے گئے سلوک کے بارے میں بتایا۔ پولیس نے بچیوں کی ماں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہیں۔