مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے ایک بیان میں پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ جامع مسجد میں نمازیوں پر طالبان دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ترجمان نے دہشت گردوں کے اس اقدام کو بزدلانہ اقدام قراردیتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بےگناہ افراد کے خلاف طالبان کے ظالمانہ اقدام اسلامی، اخلاقی اور انسانی اصولوں کے بالکل منافی ہیں۔ طالبان دہشت گردوں نے کل پشاور میں شیعہ جامع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران حملہ کرکے 21 نمازیوں کو شہید اور 50 سے زائد کوزخمی کردیا۔ دو ہفتہ قبل شکار پور میں طالبان دہشت گردوں نے نماز جمعہ کے دوران شیعہ نمازیوں پر بہیمانہ حملہ کرکے 60 سے زائد نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 14 فروری 2015 - 15:48
مہر نیوز/14 فروری/ 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ جامع مسجد میں نمازیوں پر طالبان دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔