مہر نیوز/13 فروری/ 2015 ء : پاکستانی طالبان دہشت گردوں نے پشاور میں شیعہ جامع مسجدپر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اس حملے میں 20 نمازی شہید اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں طالبان انسان ہی نہیں ، مسلمان ہونا تو دور کی بات ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی طالبان دہشت گردوں نے پشاور میں شیعہ جامع مسجدپر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اس حملے میں 20 نمازی شہید اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں میں یہ شیعوں پر دوسرا حملہ ہے شکار پور میں پہلے حملے میں 60 افراد شہید ہوگئے تھے۔ طالبان دہشت گرد اہلسنت کے پلیٹ فارم کو استعمال کرکے شیعہ مسلمانوں کے خلاف اپنی بربریت جاریر کھے ہوئے ہیں جبکہ ان کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں اور اہلسنت کے جید علماء طالبان کو امریکی منحرف گروہ سمجھتے ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کو اپنی بہیمانہ کارروائیوں کے ذریعہ بدنام کررہے ہیں باخبر ذرائع کے مطابق طالبان معاویائی اور یزیدی اسلام کے پیروکار ہیں ۔ مسلم ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ طالبان انسان ہی نہیں ، وہ بھیڑئے ہیں جن میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ، طالبان انسان ہی نہیں ، مسلمان ہونا تو دور کی بات ہے۔