مہر نیوز/13 فروری/ 2015 ء : ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے آج پاکستان کےوزيراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے آج پاکستان کےوزيراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے آج پاکستان کےوزيراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے سارک ممالک کے سربراہوں جن میں سری لنکا اور افغانستان کے سمیت بنگلادیشی ہم منصب کو بھی ٹیلے فون کرکے ان کی ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔