مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی 36ویں بہار قومی جوش و خروش اور ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
اسلامی جمہوریہ کے ایک ہزار شہروں اور پانچ ہزار دیہاتوں میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 36 ویں سالگرہ قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منائي جاری ہے دارالحکومت تہران میں سب سے بڑا اور تاریخی اجتماع آزادی اسکوائر پر منعقد ہوا جس میں کئی ملین افراد شریک ہیں ، ملک بھر میں ریلیوں میں عوام امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں ایران کی فضاؤں میں لبیک یا رسول اللہ (ص) کے نعرے بھی گونج رہے ہیں۔ تہران کی عظیم ریلی سے صدر حسن روحانی خطاب کریں گے۔ ملک بھر میں منعقد ہونے والی ریلیوں میں اعلی حکام بھی شریک ہیں ۔ تہران ک عظیم ریلی میں صدر حسن روحانی، پارلیمانی نمائندوں اور اعلی سول وفوجی حکام کے علاوہ کئی ملین افراد نے شرکت کرکے امریکہ کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔