مہر نیوز/10 فروری/ 2015 ء : پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے واشک میں طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہل کار ہلاک اور تین زخمی ہوگئےجبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 طالبان حملہ آورہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے واشک میں طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہل کار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے،جوابی کارروائی میں 15 طالبان حملہ آورہلاک ہوگئے ہیں۔ایف سی کے ترجمان کے مطابق واشک کی تحصیل بسیمہ کے علاقے کوری ویل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا جارہا تھا ۔ اس دوران طالبان دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس سے ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں ۔ جوابی فائرنگ سے 15 طالبان ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سےبڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد ہوا ہے۔