مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے ساتھ آج صبح ایرانی فضائیہ کے سربراہ اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں نے ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے ایٹمی معاملے کے سلسلے میں مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہم توافق کی حمایت کرتے ہیں لیکن برے توافق کی حمایت نہیں کرتے ، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکی حکام بارہا اعلان کرچکے ہیں کہ وہ توافق نہ کرنا برے توافق سے بہتر ہے ہم بھی امریکہ کی اس بات کے موافق ہیں ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایسے توافق سے توافق نہ کرنا بہتر ہے جو قومی مفادات سے متصادم ہو۔