مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف مونیخ میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ مونیخ میں گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔ ظریف مونیخ میں سکیورٹی اجلاس میں شرکت کے لئے اس وقت جرمنی میں ہیں۔