مہر نیوز/6 فروری/ 2015 ء : حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ مزارع شبعا میں اسرائیل کے خلاف کارروائی میں حزب اللہ کو سن 2000 اور 2006 کے بعد تیسری بار فتح اور کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ مزارع شبعا میں اسرائیل کے خلاف کارروائی میں حزب اللہ کو سن 2000 اور 2006 کے بعد تیسری فتح اور کامیابی نصیب ہوئی ہے۔شیخ نعیم قاسم نے قومی آزاد پارٹی کے سربراہ اور جوانوں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ حزب اللہ اور قومی آزاد پارٹی کے درمیاناتحاد  ایک معمولی بات سے شروع ہوا جو آج ایک غیر محدود اتحاد میں بدل گیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اس ملاقات میں مزارع شبعا میں حزب اللہ کی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سن 2000 اور 2006 کے بعد اسرائيل کے خلاف حزب اللہ کی یہ تیسری فتح تھی ۔ انھوں نے کہا کہ اسرائيل نے قنیطرہ پر حزب اللہ کے اہلکاروں پر حملہ کرکے ایک بار پھر اپنا رعب و دبدبہ جمانے اور بازی کے قواعد کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ۔ لیکن حزب اللہ نے مزارع شبعا میں اسرائيل کو منہ توڑ جواب دے کر اسرائيل کی طاقت کے طلسم کو ایک بار تھر چکنا چور کردیا ہے۔شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ مزارع شبعا میں ہم ایک نہ ہونے والی جنگ میں کامیاب ہوگئے اور اسرائیل کے حملے کا ہم نے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا ہے۔