مہر نیوز/29 جنوری/ 2015 ء : امریکی کانگریس کی اعلی رکن ننسی پلوسی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خطاب سے ایٹمی مذاکرات کو نقصان پہنچےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس کی اعلی رکن ننسی پلوسی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خطاب سے ایٹمی مذاکرات کو نقصان پہنچےگا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزير اعظم مارچ میں امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے امریکی حکومت نے نیتن یاہو کے اس خطاب کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ ، اسرائيلی وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کریں گے۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے امریکی کانگریس سے خطاب کی وجہ سے ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ اسرائيلی وزیر اعظم امریکی کانگریس کے ریپبلکن نمائندگان کی دعوت پر امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے۔