مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے انتہا پسند تنظیم جماعت الدعوۃ کے فنڈز منجمد کردیئے جماعت الدعوۃ ، لشکر طیبہ کا دوسرا نام ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان نے جماعت الدعو ۃ کے فنڈز منجمد کر دئیے ہیں،جماعت الدعوۃ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائدکرنیوالی کمیٹی کی لسٹ میں شامل ہے اورفہرست میں شامل تنظیموں کے فنڈز منجمد کیے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق لشکر طیبہ کے سربراہ ، جماعت الدعوۃ کے سربراہ بھی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 22 جنوری 2015 - 11:59
مہر نیوز/ 22 جنوری / 2015 ء : پاکستان نے انتہا پسند تنظیم جماعت الدعوۃ کے فنڈز منجمد کردیئے ہیں ۔ جماعت الدعوۃ ، لشکر طیبہ کا دوسرا نام ہے۔