مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ باجوڑ ایجنسی میں سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں پاکستانی فوج کے ایک کیپٹن سمیت 3 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ فوج کی جوابی کاررواغي میں 7 سلفی وہابی طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی طالبان دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ باجوڑ ایجنسی کے علاقے بانڈہ میں سرچ آپریشن کے دوران ہوئی جہاں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے کیپٹن سمیت 3 اہلکاروں کو جاں بحق اور 3 کو زخمی کردیا تاہم سکیورٹی فورسز نے طالبان دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا اور جوابی کارروائی میں 7 سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت طالبان کے حامی مدارس اور اداروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے اور دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف صرف زبانی پروپیگنڈے پر اکتفا کیا جارہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 جنوری 2015 - 19:57
مہر نیوز/ 19 جنوری / 2015 ء : پاکستان کے علاقہ باجوڑ ایجنسی میں سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں پاکستانی فوج کے ایک کیپٹن سمیت 3 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ فوج کی جوابی کاررواغي میں 7 سلفی وہابی طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔