مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں امریکہ نواز آل خلیفہ ڈکٹیٹر اور ظالم و جابر حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین شیخ علی سلمان کی رہائی اور ملک میں جمہوری نظام کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مظآہرین نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ بحرینی پولیس نے مظاہروں کو روکنے کے لئے منامہ کے اصلی راستوں کو مسدود کردیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو متفرق کرنے کے لئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سے استفادہ کیا۔ بحرین کی ظالم و جابر حکومت نے سیکڑوں شہیروں کو جیل میں قید کررکھا ہے بحرینی عوام ملک میں جمہوری نظام کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 جنوری 2015 - 14:11
مہر نیوز/ 17 جنوری / 2015 ء : بحرین میں امریکہ نواز آل خلیفہ ڈکٹیٹر اور ظالم و جابر حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین شیخ علی سلمان کی رہائی اور ملک میں جمہوری نظام کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں۔