مہر نیوز/ 16 جنوری / 2015 ء : افغان نیشنل سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں طالبان دہشت گردوں کے فرضی ڈپٹی گورنر اور اہم کمانڈروں سمیت 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ طالبان کے حملوں میں 3 افغان فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں طالبان دہشت گردوں کے فرضی ڈپٹی گورنر اور اہم کمانڈروں سمیت 9  دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ طالبان کے حملوں میں 3 افغان فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ادھر افغان انٹیلی جنس نے کابل پر راکٹ حملوں اور خودکش کاربم حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں دھماکہ خیزمواد اورراکٹ برآمد کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، دوسری جانب داعش نے صوبے فراہ میں تربیتی کیمپ قائم کردیے۔ اطلاعات کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے آپریشن میں9 طالبان دہشت گرد مارے گئے جن میں طالبان کا فرضی نائب گورنر بھی شامل ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں طالبان کے حملوں میں 3 افغان فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔