مہر نیوز/ 15 جنوری / 2015 ء : بیلجیئم میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بیلجیئم کے شہر ورویئرز میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے مشکوک افراد کے ٹھکانوں پر چھاپا مارا تھا جس کے دوران متعدد افراد کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔