مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے فرمانروا عبد اللہ کی عیادت کے لئے دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں ۔پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف ،سعودیولی عہد سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کریں نواز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان گہرے مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں سلفی وہابی نظریہ پر مبنی حکومت بر سر اقتدار ہےجہاں سلفی وہابی دہشت گردوں کو نام نہاد جہاد اور دہشت گردی کی تربیت دی جاتی ہے سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ ملکر کئی دہشت گرد تنظیموں کو تشکیل بھی دیا اور جب ان دہشت گرد تنظیموں سے سعودی عرب اور امریکہ کو خطرہ لاحق ہوا تو انھوں نے ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ کارروائي بھی کی جس کی واضح مثال القاعدہ ، طالبان اور داعش دہشت گرد تنظیمیں ہیں امریکہ اور سعودی عرب نے افغانستان میں طالبان کی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کیا لیکن جب ان کے مفادات خطرے میں پڑے تو طالبان کے خلاف ہوگئے یہی حال القاعدہ اور داعش دہشت گرد تنظیموں کا بھی رہا ہے اسلامی مبصرین کے مطابق دہشت گردی ےک فروغ میں سعودی عرب کے سلفی وہابی ملاؤں کا اہم کردار رہا ہے اور انھوں نے نام نہاد جہاد اور فساد پر مبنی درجنوں فتوے بھی صادر کئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 15 جنوری 2015 - 12:22
مہر نیوز/ 15 جنوری / 2015 ء : پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے فرمانروا ملک عبد اللہ کی عیادت کے لئے دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں ۔