مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صوبے سنکیانگ میں عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی کی انتظامیہ نے شہر کے عوامی مقامات پرخواتین کے برقع پہننے پر پابندی کا قانون حتمی منظوری کے لئے صوبائی انتظامیہ کو بھجوایا تھا۔ جہاں سے منظوری کے بعد اب یہ قانون عملی طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد شہر میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے بڑھتی کارروائیوں کی بدولت امن و امان کو قابو میں رکھنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 جنوری 2015 - 13:38
مہر نیوز/ 14 جنوری / 2015 ء : چین کے صوبے سنکیانگ میں عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔