مہر نیوز/13 جنوری/ 2015 ء : فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈونے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لئے گستاخانہ خاکے دوبارہ چھاپنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈونے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لئے گستاخانہ خاکے دوبارہ چھاپنے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فرانس میں چارلی ایبڈو میگزین کی انتظامیہ اپنی گھٹیا اوربھونڈی حرکتوں سے بازنہ آئی اورایک بارپھر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنےجارہی ہے، چارلی ایبڈو کے کل شائع ہونے والے میگزین میں گستاخانہ مواد چھپے گا اور یہ میگزین پر حملے کےبعد شائع ہونے والا پہلا شمارہ ہوگا اس سے پہلےمیگزین پر تین حملہ آوروں نے میگزین کے دفتر پر حملہ کر دیا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی ممالک کبھی دہشت گردی اور کبھی اپنے ذرائع ابلاغ کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔