مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت الله بابر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جماعت الدعوۃ کے فلاحی اداروں کو امداد فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان ہمسایہ ممالک کے لیے دہشت گرد پالنا بند کرے،اگر ہمارا ہمسایہ سکون سے نہیں بیٹھتا تو ہمیں بھی سکون نہیں مل سکتا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جماعت الدعوۃ کے فلاحی و تعلیمی ادارے حکومتی کنٹرول میں ہیں جہاں سرکاری نصاب پڑھایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں سیفما کے سیمینار سے خطاب میں سینیٹر فرحت الله بابر نے کہا کہ یہ بات یقینی بنائی جائے کہ فوجی عدالتوں کی 2 سالہ مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی ، پاکستان ہمسایوں کے لیے دہشت گرد پالنا بند کرے،اگر ہمارا ہمسایہ سکون سے نہیں بیٹھتا تو ہمیں بھی سکون نہیں مل سکتا ۔ سینیٹر فرحت اللہ بابرنے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کو دوسرے ناموں سے کام نہ کرنے دیا جائے ،پنجاب حکومت مریدکے میں جماعت الدعوۃ کے فلاحی اداروں کو چلا رہی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گردوں کو تنہا کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں جماعت الدعوۃ کے فلاحی اور تعلیمی ادارے حکومتی کنٹرول میں ہیں جہاں سرکاری نصاب پڑھایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا عبد العزیز پر مقدمہ درج ہے ،وہ پرویز مشرف سے بڑا نہیں ،قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا ۔ اس موقع پر سیفما نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔