مہر نیوز/ 3 جنوری / 2015 ء : بھارت میں جاپان کی ایک طالبہ کو اغوا کرنے اور ایک ماہ تک گینگ ریپ کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں جاپان کی ایک طالبہ کو اغوا کرنے اور ایک ماہ تک گینگ ریپ کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔حراست میں لیے جانے والے افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے 22 سالہ جاپانی خاتون کو ایک مہینے سے زیادہ کے عرصے تک اپنی تحویل میں رکھا اور اس دوران مختلف مقامات پر ان کے ساتھ ریپ کیا۔ملزمان میں دو بھائی بھی شامل ہیں اور انھیں کلکتہ سےگرفتار کیا گیا تھا جبکہ دیگر تین کو سیاحت کے لیے مشہور شہر ’بودھ گیا‘سے گرفتار کیا گیا۔جاپانی طالبہ گذشتہ سال 20 نومبر کو کلکتہ پہنچی تھیں جہاں پر دو ملزمان نے اس سے اپنے آپ کو سیاحوں کے گائیڈ کے طور پر متعارف کرایا۔مقامی پولیس کے مطابق خاتون کو سیاحت کے بہانے پہلے ایک ساحلی تفریح مقام پر لے جایا گیا جہاں انھیں لوٹنے کے بعد ریپ کیا گیا۔حکام کے مطابق پھر متاثرہ خاتون کو ایک ماہ تک ’بودھ گیا‘ میں محبوس رکھا گیا جہاں دیگر ملزمان بھی اس کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔بھارت میں اس سے پہلے بھی غیر ملکی خاتون سیاحوں کو ریپ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے اور کئی مغربی ممالک بھارت جانے والے اپنی خاتون شہریوں کو ریپ کے واقعات کے تناظر میں احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کرتے ہیں۔