مہر نیوز/30 دسمبر/2014 : ترکی کے ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آئندہ ماہ عراق کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترکی کے اخبار حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آئندہ ماہ عراق کا دورہ کریں گے۔ حریت کے مطابق ترکی کے نائب وزير اعظم بولنت آرینج نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے صدر آئندہ ماہ جنوری میں عراق کا دورہ کریں گے۔

اس نے کہا کہ اس سفر میں عراق اور ترکی کے باہمی روابط کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔