مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں اپنے ہم وطن اور دنیا کے تمام عیسائیوں کو حضرت عیسی مسیح (ع) کی ولادت کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو انبیاء الہی کے امن و صلح اور انصاف پر مبنی پیغام کی ضرورت ہے۔صدر حسن روحانی نے مسلمان اور عیسائی دانشوروں پر زوردیا ہے کہ وہ دنیا کو اللہ تعالی کے نبیوں (ع) کے صلح اور انصاف پر مبنی پیغام سے آگاہ کریں اور دنیا میں الہی تعلیمات کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ انبیاء علیھم السلام ی تعلیمات میں تشدد اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے انبیاء کے راستے پر گامزن رہتے ہوئے دنیا کو توحید اور ایمان کا درس دیا اور اسی توحید اور ایمان کے راستہ کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پایہ تکمیل تک پہنچادیا۔ انھوں نے کہا کہ دین محبت، اخلاق اور ایمان کا نام ہے اور دنیا میں ہمیں انبیاء علیھم السلام کے درس اور ان کی تعلیمات کو فروغ دینا چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 28 دسمبر 2014 - 08:12
مہر نیوز/28 دسمبر/2014 : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ہم وطن اور دنیا کے تمام عیسائیوں کو حضرت عیسی مسیح (ع) کی ولادت کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو انبیاء الہی کے امن و صلح اور انصاف پر مبنی پیغام کی ضرورت ہے۔