مہر نیوز/27 دسمبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی تین عرب ممالک شام، لبنان اور عراق کے 6 روزہ دورے کومکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ان کے اس دورے کو کامیاب دورہ قراردیا جارہا ہے جس میں علاقائی تعاون پر تاکید کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے سیاسی گروپ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی تین عرب ممالک شام، لبنان اور عراق کے 6 روزہ دورے  کومکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ان کے اس دورے کو کامیاب دورہ قراردیا جارہا ہے جس میں علاقائی تعاون پر تاکید کی گئی ہے۔ لاریجانی نے شام کے دورے کے دوران فلسطینی جہادی تنظیم جہاد اسلامی اور حماس کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ، لاریجانی نے شام کے صدربشار اسد اور اسپیکر کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خاتمہ پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ لاریجانی نے لبنان کے وزیر اعظم ، اسپیکر اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عراق کے دورے کے دوران نجف اشرف میں حضرت علی مرتضی (ع) کے روضہ مبارک کی زیارت کی اور اس کے بعد نجف اشرف میں آیات عظام سیستانی، فیاض ، سعید حکیم اور بشیر نجفی کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی۔ لاریجانی نے کربلائے معلی میں حضرت امام حسین( ع) کے روضہ مبارک کی زیارت کی اور بغداد میں عراق کے صدر فواد معصوم ، وزير اعظم حیدر العبادی اور وزیر خارجہ ابراہیم جعفری اور عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر جبوری کے ساتھ باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے بعد عراقی کردستان میں مسعود بارزانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی مسعود بارزانی نے اس ملاقات میں سخت اور مشکل شرائط میں عراقی سنی کردوں کی حمایت پر ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کے اس 6 روزہ دورے کو علاقائی اور عالمی سطح پر کامیاب دورہ قراردیا جارہا ہے جوعلاقہ میں ایران کے اثر و رسوخ کا شاندار مظہر ہے۔