مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے لبنان کے دورے کے دوران حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائي صورتحال اور لبنان کے سیاسی حالات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوئی۔