مہر نیوز/22 دسمبر/ 2014 ء : ہندوستان میں دیگر مذاہب کے افراد کو زبردستی مذہب تبدیل کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مسیحی برادری کے 30 افراد کو انتہا پسند ہندؤں نے مذہب تبدیل کر نے پر مجبور کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں دیگر مذاہب کے افراد کو زبردستی مذہب تبدیل کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مسیحی برادری کے 30 افراد کو انتہا پسند ہندؤں نے مذہب تبدیل کر نے پر مجبور کردیا۔  مسیح برادری کے ان 9خاندانوں کا تعلق ہندوستانی ریاست کیرالہ سے ہے۔ جہاں مقا می مندر میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کی سربراہی میں 30مسیحی افراد کو ہندو مذہب اپنانے پر مجبور کیا گیا۔ انتہا پسند تنظیم نے ہندوستان میں  گھر واپسی نامی مہم شروع کی ہے جس کے ذریعہ دیگر مذاہب کے افراد کو زبردستی مذہب تبدیل کر نے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل، آگرہ میں بھی 300مسلمانوں کو راشن کارڈ کا لالچ دی کر مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا تھا جسے بعد میں مسلمانوں نے رد کردیا تھا۔