مہر نیوز/19 دسمبر/ 2014 ء : پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما الطاف حسین نےطالبان کے حامی اداروں منجملہ جامعہ حفصہ کو بند اور مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ ہم طالبان دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کودرندہ کہتےہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما الطاف حسین نےطالبان کے حامی اداروں منجملہ  جامعہ حفصہ کو بند اور مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے پشاور حملے کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ مولاناعبدالعزیزنےپشاورسانحےکو طالبان دہشتگردوں کاردعمل قراردیا، بچوں کواس طرح مارنےوالامسلمان نہیں ہوسکتا، جامعہ حفصہ کوبندکیاجائے اور  مولانا عبدالعزیز کوفوری  طور پر گرفتارکیاجائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ بچوں کوکسی چیزکاکیاپتہ ہے، معصوم بچے توبس کتابوں کوجانتےہیں، کیااسلام کےنام پرقتل کرنے والوں کومسلمان کہوگے؟ اسلام کہتاہےکہ جوبھی مشکل میں نظرآئےاس کی مددکرو، اسلام سلامتی کادین ہے،اسلام کامطلب امن اوربھائی چارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج قومی یکجہتی کااجتماع ہے، آج کی ریلی ایم کیوایم کی نہیں قومی یکجہتی پاکستان کی ریلی ہے، پشاورمیں معصوم بچوں اوربےگناہ اساتذہ کاخون بہایاگیا، پیارےپیارےمعصوم بچے،بچیوں کوپرنسپل کےہمراہ شہیدکردیاگیا، شہدائےپشاورنےآج پورےپاکستان کومتحدکردیا، ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہم طالبان دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کودرندہ کہتےہیں، پاکستان کوبچاناہےتوطالبان اور ان کے حامیوں سےنجات دلانی ہوگی، قانون نافذکرنے والےادارےآپریشن کادائرہ ملک بھرمیں پھیلائیں، طالبان کےفتنےکوجڑسےختم کرناہوگا، قانون نافذکرنے والےادارےطالبان کےحامیوں کیخلاف بھی ملک بھرمیں کارروائی کریں، آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگردکےخاتمےتک جاری رہناچاہیے۔