مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ حضرموت میں ایک بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ فوجی گاڑی کے قریب کیا گیا جس میں 3 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔
دنیا بھر میں جاری دہشت گردانہ کارروائیوں میں سلفی وہابی تنظیمیں ملوث ہیں جن کی جڑیں سعودی عرب میں ہیں۔