مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں 4 افغان اہلکار ہلاک اور 6زخمی ہوگئے ہیں۔کابل پولیس کے مطابق خودکش حملہ تنگی ترخیل کے علاقے میں کیا گیا۔ خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی علاقے میں گشت کرنےوالے سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرادی ، سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 18 دسمبر 2014 - 11:46
مہر نیوز/18 دسمبر/ 2014 ء : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں 4 افغان اہلکار ہلاک اور 6زخمی ہوگئے ہیں۔