مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے خلاف پلان سی کے تحت فیصل آباد اور کراچی کے بعد اب لاہور میں احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ شہر کے کئی مقامات پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کال پر صبح 7 بجے ہی کارکنوں نے اہم مقامات پر ٹائر نذر آتش کرکے دھرنا دینا شروع کردیا جب کہ کارکنوں نے اہم سڑکوں کو بلا ک کردیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے گلبرگ ، مغل پورہ، جی ٹی روڈ ،مال روڈ،شالیمار روڈ، والٹن روڈ، راوئیونڈ اور ملتان روڈ، پی ایم جی، چوک یتیم خانہ، شاہدرہ موڑ، ٹھوکر نیاز بیگ پر دھرنا دیا جارہا ہے جب کہ کارکنوں نے سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مزنگ چوک پر دکانیں بند کرانے پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے جبکہ بیڈن روڈ پر تاجراور پی ٹی آئی ورکرز کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کربیچ بچاؤ کیا۔ادھرصوبائی حکومت کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے شہر بھر میں 20 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 دسمبر 2014 - 13:37
مہر نیوز/15 دسمبر/ 2014 ء : تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے خلاف پلان سی کے تحت فیصل آباد اور کراچی کے بعد اب لاہور میں احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ شہر کے کئی مقامات پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔