مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی بہیمانہ ہلاکتوں کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کئےہیں۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سے چند بلاک دور جمع ہونے والے مظاہرین نے پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح سیاہ فام افراد کی ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ افریقی نژاد امریکی باشندوں کی بلاجواز ہلاکتوں کو روکنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔اُدھر نیویارک میں بھی پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے، مظاہرین نے اسےنسل پرستانہ’’ عمل ‘‘ قرار دیا۔سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت اور گرینڈ جیوری کی جانب سے سفید فام پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد نہ کیے جانے کا معاملہ اس وقت امریکہ کا اہم مسئلہ بنا ہوا ہے امریکہ میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 دسمبر 2014 - 11:43
مہر نیوز/14 دسمبر/ 2014 ء : امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی بہیمانہ ہلاکتوں کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کئےہیں۔