مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں سے 35 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔ بغدا د میں کل چار بم دھماکے ہوئے، جن میں ریستوران سمیت نزدیکی عمارتوں ، دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق بم گاڑی میں نصب کئے گئے تھے۔دھماکوں سے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے، دوسری طرف کرکوک کے علاقے میں کار بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے، دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 5 دسمبر 2014 - 15:16
مہر نیوز/5 دسمبر/ 2014 ء : عراق میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں سے 35 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔