مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں عراقی سکیورٹی دستوں نے 40 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ الانبار کے مغرب میں ہیت کے علاقہ میں دہشت گردوں کا ایک اہم کمانڈر بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلفی وہابی دہشت گرد داعش تنظیم کو عراق اور شام میں سخت ناکامی کا سامنا ہے عراق کے علاقہ کردستان میں سنی کردوں اور وہابی داعشیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے اور سنی کردوں نے داعش دہشت گردوں پر اس علاقہ میں کاری ضربیں وارد کی ہیں۔