مہر نیوز/26نومبر/2014 : بحرینی عوام نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر بحرینی حکومت کے عوامل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی امامت میں نماز جماعت ادا کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرینی عوام نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر بحرینی حکومت کے عوامل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی امامت میں نماز جماعت ادا کی ہے۔

لاکھوں افراد نے کل رات مسجد امام صادق (ع) میں نماز مغرب و عشاء آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی امامت میں ادا کی۔ مظاہرین نے آیت اللہ شیخ قاسم کے گھر پر حملے کو بزدلانہ اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بحرین کی امریکہ نواز حکومت کی برطرفی تک اپنے مطالبات جاری رکھیں گے۔