مہر نیوز/13 نومبر/2014 : جرمنی میںسلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کا تعاون کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی سمیت 9 دہشت گردوں کوگرفتار کرلیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میںسلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کا تعاون کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی سمیت 9 دہشت گردوں کوگرفتار کرلیاہے۔اطلاعات کے مطابق جرمنی کی ریاست شمالی رائن ویسٹ فیلیا کے مختلف شہروں میں پولیس نے درجنوں علاقوں میں چھاپوں کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کی مدد کےالزام میں ایک پاکستانی سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ 58سالہ پاکستانی شہری مرزاتیمور اور دیگر 8 جرمن شہریوں پر داعش کی مالی امداد کرنے اور تنظیم میں نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے سنگين الزامات ہیں۔