مہر نیوز/12 نومبر/2014 : اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ آج انقلاب اسلامی کی برکت اور بدولت ایران علاقائی طاقت سے آگے بڑھ کر عالمی طاقت بن کر ابھر رہا ہے اور علاقہ میں دشمن کی تمام سرگرمیوں پرایران کی گہری نظر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ میجر جنرل حسین  سلامی نے کہا ہے کہ آج انقلاب اسلامی کی برکت اور بدولت ایران علاقائی طاقت سے آگے بڑھ کر عالمی طاقت بن کر ابھر رہا ہے اور علاقہ میں دشمن کی تمام سرگرمیوں پرایران کی گہری نظر ہے۔ انھوں نے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ ایرانی معاشرے کو مفلوج کرنا چاہتا تھا اور ہمیں دنیا سے الگ تھلگ کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن آج دشمن کی تمام کوششیں اور سازشیں ناکام اور بےنقاب ہوگئی ہیں اور ایران علاقائی طاقت سے آگے بڑھ کر آج عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن دور سے علاقہ پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن جب وہ علاقہ میں پہنچ گیا تو اسے اپنی کمزوریوں کا اچھی طرح احساس ہوگیا۔