مہر نیوز/12 نومبر/2014 : عراق کے صدر فواد معصوم سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے سعودی بادشاہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراق کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر فواد معصوم سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے سعودی بادشاہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

عراقی صدر فواد معصوم کل ریاض پہنچے جہاں انھوں نے سعودی حکام کے ساتھ ملاقات میں علاقہ میں جاری دہشت گردی کا مقابلہ کرنےاور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب عراق اور شام میں دہشت گردوں کو سب سے بڑا حامی اور مددگار رہا ہے۔ لیکن اب سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کے خلاف ہوائی حملے شروع کئے ہیں۔