مہر نیوز/12 نومبر/2014 : شام کی فوج نے صوبہ حماہ میں ایک کارروائی کے دوران داعش اور القاعدہ دہشت گردوں سے وابستہ تنظیم النصرہ فرنٹ کے 40 دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی فوج نے صوبہ حماہ میں ایک کارروائی کے دوران داعش اور القاعدہ دہشت گردوں سے وابستہ تنظیم النصرہ فرنٹ کے 40 دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔

یہ کارروائی صوبہ حماہ کے قبہ الکردی علاقہ میں کی گئی ، ادھر شامی فوج نے دمشق کے قریب جوبر علاقہ میں  دہشت گردوں کے ایک مخفی ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے۔