مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں انسداد بدعنوانی کے تفتیش کاروں نے ایک اعلی افسر کے گھر پر چھاپا مار کر بیس کروڑ یوآن برآمد کر لیے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن میں کول بیورو کے نائب صدر کے گھر سے بیس کروڑ یوآن برآمد ہوئے۔ حکام کے مطابق افسر کے گھر سے ملنے والا پیسہ رشوت کا ہے۔ چینی تاریخ کے اس میگا اسکینڈل میں ملنے والی رقم کی گنتی کے لیے سولہ کاونٹنگ مشینیں استعمال کی گئیں ۔ چین میں رواں سال کے ابتدائی نو ماہ میں تیرہ ہزار سرکاری اہلکاروں کو بدعوانی میں ملوث پایا گیا۔ چینی صدر نے اقتدا میں آنے کے بعد کرپشن کے خاتمے کی مہم کا آغاز کیا تھا جس کے بعد چینی پارلیمنٹ کے نائب سربراہ اور سابق سیکورٹی چیف سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 نومبر 2014 - 16:43
مہر نیوز/3 نومبر/ 2014 ء : چین میں انسداد بدعنوانی کے تفتیش کاروں نے ایک اعلی افسر کے گھر پر چھاپا مار کر بیس کروڑ یوآن برآمد کر لیے ہیں۔