مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے لاہور شہرمیں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے لاہورکے علاقے رنگ روڈ پر بادامی باغ کے قریب چھاپا مارا ہے ۔ کارروائی میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مردہ گوشت بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فروخت ہونے والے گوشت میں مردہ گھوڑے اورگدھے کا گوشت بھی شامل ہے۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ یہاں مردہ گوشت کی فروخت کے ساتھ ساتھ مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے مضر صحت کوکنگ آئل بھی بنایا جاتا تھا۔ یہ تمام کاروبار کافی عرصے سے جاری تھا۔
اجراء کی تاریخ: 25 اکتوبر 2014 - 16:39
مہر نیوز/25 اکتوبر/ 2014 ء :پاکستانی ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے لاہور شہرمیں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔