مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فیڈرل کورٹ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں 14 افراد کے قتل میں ملوث امریکی کمپنی بلیک واٹر کے 4 سابق اہل کاروں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ واشنگٹن کی فیڈرل کورٹ میں زیر سماعت مقدمے کے دوران جیوری نے بلیک واٹر کے 4 سابق اہل کاروں کو بغداد میں قتل عام کا مجرم قرار دیا ، ان اہلکاروں پر 2007 میں بغداد کے نصر اسکوائر پر 14 غیر مسلح شہریوں کو ہلاک کرنے کا الزام تھا ، مقدمے کی سماعت دو ماہ سے زائد رہی ، جس کے دوران ہلاک افراد کے لواحقین کو عراق سے خصوصی طور پر امریکہ لایا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 23 اکتوبر 2014 - 10:22
مہر نیوز/23 اکتوبر/ 2014 ء :امریکی فیڈرل کورٹ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں 14 افراد کے قتل میں ملوث امریکی کمپنی بلیک واٹر کے 4 سابق اہل کاروں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔