مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی پہلے غیر ملکی دورے پر اعلی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔ عراقی وزير اعظم کا مہر آـاد ایئر پورٹ پر عربی اور افریقی امور کے نائب وزير خآرجہ حسین امیر عبداللہیان نے کیا۔ عراقی وزير اعظم ایران کے صدر حسن روحانی، نائب صدر جہانگيری، اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے صادقانہ کردار کے بارے میں بغداد کی حمایت اور خوشی کا بھی اظہار کریں گے۔ عراقی وزیر اعظم داعش دہشت گردوں کے خلاف ایران کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 21 اکتوبر 2014 - 10:20
مہر نیوز/21 اکتوبر/ 2014 ء :عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی پہلے غیر ملکی دورے پر اعلی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔