مہر نیوز/21 اکتوبر/ 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز عالم دین اور خـبرگان کونسل کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی کا تہران میں 83 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز عالم دین اور خـبرگان کونسل کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی کاتہران میں 83 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا ہے۔آیت اللہ مہدوی کنی کو چند ماہ قبل حضرت امام خمینی (رہ) کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر دل کا دورہ پڑا تھا اور انھیں اس وقت علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ان گا آج صبح شہید رجائی اسپتل میں 83 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا ۔ آیت اللہ مہدوی کنی جامعہ روحانیت مبارز تہران کے سکریٹری جنرل ، حوزہ علمیہ مروی کے سربراہ، امام صادق یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور خـبرگان کونسل کے سربراہ کے اہم عہدوں پر فائز رہے اور شہید رجائی اور شہید باہنر کی شہادت کے بعد کچھ عرصہ تک ایران کے وزیر اع‏ظم کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔ اللہ تعالی ، مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور مرحوم کو اہلبیت (ع) کے دوستداروں ساتھ محشور فرمائے۔