مہر نیوز/19 اکتوبر/ 2014 ء :عرب ليگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی اور کویت کے وزير خارجہ عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب ليگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی اور کویت کے وزير خارجہ صباح خالد الحمد الصباح عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل اور کویت کے وزیر خارجہ عراق کے بعض اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ کل بھی بغداد میں آسٹریلیا کے وزیر خارجہ نے بغداد میں عراقی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔