مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بغداد کے علاقہ کاظمیہ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، دوسرا بم دھماکہ طالبیہ میں ہوا جس میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے، بغداد کے قریبی علاقے دولائی میں دو کار بم دھماکوں میں 29 افراد زخمی ہوئے ۔ دوسری جانب محمودیہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئےہیں ۔ بم دھماکوں کی ذمہ داری سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 اکتوبر 2014 - 01:09
مہر نیوز/17 اکتوبر/ 2014 ء :عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔